turky-urdu-logo

روسی بحری افواج کے 30 سے زائد جنگی جہازسمیت، آبدوزیں اور جنگی کشتیاں بحیرہ اسود میں داخل

روسی بحری افواج کے تیس سے زائد جنگی جہاز واں سمیت ، آبدوزیں اور جنگی کشتیاں بحیرہ اسود میں پہنچ گئے۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی بحری افواج کے 30 سے ​​زائد جنگی جہاز فوجی مشقیں کرنے کے مقصد سے بحیرہ اسود میں داخل ہوئے ہیں اور یہ ان کا ذاتی علاقہ و سمندر ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 30 سے ​​زیادہ بحری جہاز سیواستوپول اور نووروسیسک کی بندرگاہوں سے بحیرہ اسود کی طرف روانہ ہوئے، تاکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں۔جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گزشتہ 20 جنوری کو، روسی وزارت نے اعلان کیا کہ وہ جنوری اور فروری کے مہینوں کے دوران 10,000 فوجیوں، 140 بحری جہازوں اور 60 طیاروں کی شرکت کے ساتھ کئی فوجی مشقیں کرے گا جو ان کی تربیت کا حصہ ہے۔

امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک روس پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یوکرین کی سرحد کے قریب فوج جمع کر رہا ہے۔ واشنگٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف حملہ کیا تو اس کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں گی۔

اس پر امر واضح ہے کہ روسی حکام بارہا بتا چکے ہیں کہ روس اپنی فوج کی اپنی حدود میں نقل و حرکت سے متعلق الزامات کو مکمل مسترد کرتا ہے اور یوکرین کے خلاف جارحانہ منصوبوں کے وجود سے انکار کرتا ہے۔

جبکہ یوکرین نے امریکہ و دیگر یورپی ممالک سے اس ضمن میں مدد مانگ رکھی ہے اور امریکی و یورپئین ممالک کی افواج یورپ کے دیگر ممالک میں اکھٹا ہونا شروع ہو گئی ہیں لیکن روس اپنے معاملات پر گزشتہ والی روش اختیار کرتے ہوئے اپنی مشقیں جاری رکھے ہے

Read Previous

یوکرین پر حملے کے لیے روس جھوٹا بہانہ بنا سکتا ہے، امریکا

Read Next

صدر ایردوان کا دورہ امارات، دورے کو دوطرفہ تعلقات میں فروغ کا سبب قرار دیا

Leave a Reply