ترک ایرو سپیس انڈسٹریز نے دو مزید انکا ڈرونز ترک ایئر فورس کے حوالے کردیئے ہیں۔ حالیہ دونوں انکا ڈرونز پر ترک کمپنی ایسلسان کا تیا ر کردہ کیٹس الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ اور سرویلینس سسٹم نصب ہے۔ یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں کینیڈا نے اپنی کمپنی کے تیار کردہ الیکٹرو اآپٹیکل اور ٹارگٹنگ سسٹم کی ترکی کو ایکسپورٹ بند کردی تھی۔ تب سے ترکی نےمقامی سطح پر ٹارگٹنگ سسٹم کو اپنے ملکی ساختہ ڈرونز پر ٹیسٹ کیا اور آزمائشی پروازوں اور مختلف میزائل ٹیسٹ فائر کیے جانیکے بعد سے اس نظام کو ابھی ترکی کے تمام نئے تیارکیے جانیوالے ڈرونز پر استعمال کررہا ہے۔
جہاں تک ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کے تیا کردہ انکا ڈرون کا تعلق ہے تو اس ڈرون کے اسوقت تین مختلف ورژن ترک مسلح افواج کے زیر استعمال ہیں۔اس میں ایک سرویلینس مقاصد ، دوسرا الیکٹرانک انٹیلیجنس جبکہ تیسرا کمبیٹ مقاصد کے لیے ترک مسلح افواج اور خفیہ ایجنسی کے زیر استعمال ہے۔ اسوقت ترک فضائیہ کل 118 ٹی بی ٹو 28 انکا اور 10 اسرایئلی ساختہ ڈرونز استعمال کررہی ہے۔
ان ڈرونز کو نہ صرف ترکی ملک کے اندر سرحدی نگرانی، اور ملک کے اندر ماضی میں کیے جانیوالے اپریشنز میں استعمال کرچکا ہے ۔ بلکہ ان ڈرونز کو ملک سے باہر شام اور عراق کے اندر بھی مختلف اپریشنز میں کامیابی سے استعمال کرچکا ہے۔ ترکی اپنے ملکی ساختہ مختلف ڈرونز کو دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ بھی کرچکا ہے ۔ جس میں قطر، یوکرین، آذربائیجان اور لیبیا قابل ذکر ہیں۔
ایک اور خبر کے مطابق ترک کمپنی ایسفات نے برکینو فاسو کو مائن سوئپرز ایکسپورٹ کرنیکا معاہدہ طے کیا ہے۔ آذربائیجان کے بعد میمت نامی اس مائن سوئپر کا یہ دوسرا ایکسپورٹ کنٹریکٹ ہے۔ یاد رہے کہ مائن سویپر دراصل بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانیوالی مشین ہے۔ اسکو ترک فوج بھی مختلف اپریشنز میں استعمال کرچکی ہے۔
