turky-urdu-logo

مُجتبیٰ خامنہ‌ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب

ایران کی مجلس خبرگان نے آیت اللہ سید مُجتبیٰ خامنہ‌ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا ہے۔
مُجتبیٰ خامنہ‌ای، ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ‌ای کے فرزند ہیں۔
مجلس خبرگان کے اکثریتی اراکین مُجتبیٰ خامنہ‌ای کے حق میں تھے۔ ایرانی آئین کے مطابق، ملک کے سپریم لیڈر کے انتخاب کا اختیار 88 رکنوں پر مشتمل مجلس خبرگان کو حاصل ہے۔

علی خامنہ‌ای نے ایران کی قیادت 37 سال تک کی تھی اور اس کے بعد 28 فروری کو تہران پر ہونے والے امریکی-اسرائیلی حملے میں وہ شہید ہو گئے۔ مُجتبیٰ خامنہ‌ای کے منتخب ہونے پر
اسرائیل دفاعی فوج (IDF) کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر کے جانشین کے تعاقب میں رہیں گے۔
جبکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کو خبردار کر چکے ہیں کہ ایران کا نیا سپریم لیڈر امریکی منظوری کے بغیر طویل عرصے تک قائم نہیں رہ سکے گا۔

Read Previous

اسلام آباد میں ترکیہ–پاکستان دوستی افطار پروگرام کا انعقاد، دو سو یتیم بچوں میں تحائف تقسیم

Read Next

لبنان میں شہری علاقوں پر سفید فاسفورس کا استعمال ،ہیومن رائٹس واچ رپورٹ میں انکشاف

Leave a Reply