turky-urdu-logo

استنبول میں موبائل ہومز فیسٹول کا انعقاد

ٹرک گھر جنہیں عرف عام میں کاروان کہتے ہیں، کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے۔ اور استنبول کاروان فیسٹیول ان لوگوں کیلئے واقعی بہت کشش کا باعث ہے جو فطرت سے محبت کرتے ہیں یا موبائل ہومز اور چھوٹے گھروں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ فیسٹیول بحیرہ اسودکے ساتھ کلیوس کے ساحلی علاقےمیں منعقد ہوتا ہے جو کیمپنگ اور ٹرک گھروں کا مرکز ہے۔
اس فیسٹیول کا آغاز 2018میں کیا گیا اور یہاں ٹرک گھروں کے مالکان اور کیمپنگ کے شوقین افراد جگہ کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی علاقے میں ایک ایڈوینچر پارک بھی ہے جو جنگل کے درمیان واقع ہے۔
یہ فیسٹیول فطرت میں زندگی گزارنے اور بیرونی کھیلوں میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔ اگر آپ اس فیسٹیول میں شرکت کالطف اٹھانا چاہتے ہیں تو اپنے خیمے ساتھ لے جائیں اور وہاں رات بھر قیام کریں۔اگر آپ قیام نہیں کر نا چاہتے تو شہر کے مرکز سے فیسٹیول کی سائٹ تک پہنچنا بے حد آسان ہے۔لیکن اگر آپ اس تین روزہ فیسٹیول میں وہیں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو صرف تیس ڈالر میں ایک ٹرک گھر کرائے پر مل سکتا ہے۔
اس فیسٹیول کے دوران آپ کو کیمپنگ اور کاروان بنانے والی مختلف کمپنیوں کے اسٹینڈ ملیں گے اور بچوں کیلئے زپ لائن اور راک کلائمبنگ جیسی سہولتیں نظر آئیں گی۔
اجتماعی پیدل سفر کے علاوہ آوٹ ڈور لائف سیونگ تکنیکوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اسکے علاوہ وہاں پر کئی قسم کے مذاکرے اور ورکشاپس بھی منعقد ہوتی ہیں۔غروب آفتاب کے وقت ساحل سمندر پر میوزک کانسرٹ کے علاوہ کئی ایکٹیویز سے بھی لطف اندوز ہو سکتےہیں۔ یہ فیسٹیول اپنی نوعیت کا ایک منفرد ایونٹ ہے جسے آوٹ ڈور ایکٹویٹیز کی جنت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

Read Previous

پاکستان: انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Read Next

داعش کو شکست دینے کے لیے کرد دہشتگردوں کی مدد لینا بے بنیاد ہے، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply