turky-urdu-logo

قومی دن کے موقع پر سعودی خواتین فوجی اہلکار پہلی بار پریڈ میں شامل

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین فوجی اہلکاروں نے قومی دن کے موقع پر کی جانے والی پریڈ میں شرکت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مختلف رینکس کی خواتین فوجی اہلکاروں نے ایک گھنٹے تک پریڈ مارچ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے تعاون سے دارالحکومت ریاض میں 91 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا تھا جبکہ اسی طرح کی پریڈ جدہ شہر میں بھی کی گئی۔

اس تقریب میں سیکڑوں سعودی شہریوں اور رہائشیوں نے شرکت کی اور سعودی پرچم لہرایا جبکہ انہوں نے فوجی پریڈ پر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

Read Previous

افغان عوام کی فلاح کے لیے موجودہ افغان حکومت کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہوگا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان

Read Next

وزیر اعظم نے عالمی برادری کو افغانستان پر واضح حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا، وزیر خارجہ پاکستان

Leave a Reply