پی این ایس بابر جدید اور کثیر المقاصد پلیٹ فارم ہے جو پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔جہاز کی آمد پر پی این ڈاکیارڈ میں پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ مِلجم کلاس کارویٹس پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ مِلجم کلاس پروجیکٹ پاک ترکیہ دفاعی تعاون کا مظہر ہے۔
یاد رہے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدے کے تحت چار مِلجم کلاس کارویٹس بالترتیب دو استنبول اور دو کراچی شپ یارڈ میں تیار ہو رہی ہیں
