turky-urdu-logo

سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ: پاکستان مشرق وسطیٰ کا دوسرا جوہری پاور ہاؤس بن گیا، علی شاہین



ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا تاریخی دفاعی معاہدہ خطے کی تاریخ کا اہم ترین سنگ میل ہے، جس نے پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے بعد دوسرا جوہری پاور ہاؤس بنا دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل گیا ہے اور مغربی ممالک اس نئی صورتحال سے پریشان ہیں۔ علی شاہین کے مطابق امریکہ کی جانب سے افغانستان میں بگرام ایئر بیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکی دراصل پاکستان کے خلاف ایک جوابی اقدام ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے نہ صرف اسلامی دنیا کے اندر ایک نیا اسٹریٹیجک بلاک تشکیل دیا ہے بلکہ امریکہ کی روایتی اجارہ داری کو بھی چیلنج کیا ہے۔ اس بلاک میں ترکیہ، مصر اور دیگر برادر ممالک کے شامل ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔

مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور مسلم دنیا میں اس کے قائدانہ مقام نے خطے میں نیا اسٹریٹیجک توازن قائم کر دیا ہے، جو مستقبل قریب میں عالمی سیاست کو براہِ راست متاثر کرے گا۔


Read Previous

ترکیہ کی فوٹوگرافی نمائش کا لاہور میں افتتاح

Read Next

افغان حکومت کا دوٹوک مؤقف: بگرام ایئربیس کسی کو نہیں دیں گے

Leave a Reply