turky-urdu-logo

ایک ویزے پر چھ خلیجی ممالک کا سفر — خلیج تعاون کونسل کا تاریخی فیصلہ






ریاض — خلیج تعاون کونسل (GCC) نے سیاحت اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب مسافر ایک ہی ویزے پر چھ خلیجی ممالک کا سفر کر سکیں گے۔


اس نئے ویزہ نظام کے تحت متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور عمان کا سفر باآسانی کیا جا سکے گا۔ اس فیصلے کو نہ صرف سیاحتی صنعت بلکہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔


ماہرین کے مطابق اس سہولت کے ذریعے خطے میں آنے والے سیاحوں کا وقت اور اخراجات دونوں بچیں گے، جبکہ خلیجی ممالک عالمی سیاحت کے نقشے پر مزید اہمیت اختیار کر لیں گے۔


خلیجی حکام کا کہنا ہے کہ نیا ویزہ سسٹم خطے کی معیشت کو تقویت دے گا اور سیاحوں کو یورپی یونین کے شینگن ویزے جیسا تجربہ فراہم کرے گا۔


Read Previous

اداکارہ صائمہ قریشی کا مؤقف برقرار — "عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی”

Read Next

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو کی پاکستان کے وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات — دہشت گردی و منظم جرائم کے خلاف تعاون پر اتفاق

Leave a Reply