پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی پشاور میں دو روزہ سرکاری دورے پر تھے۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صنعت سے ملاقات:
ترک سفیر نے اپنے پشاور دورے کا آغاز خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صنعت، کامرس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن عدنان جلیل سے ملاقات سے کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مستقبل میں مل کر آگے بڑھنے اور مشکل وقت میں ایک دوسرےکے ساتھ کھڑے رہنے پر بات چیت کی گئی۔

عدنان جلیل نے صدر ایردوان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پرترک سفیر کو مبارکباد بھی پیش کی۔

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ:

ترک سفیر نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پشاور کی تجارتی برادری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک ترک دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

پشاور انسٹی ٹییوٹ آف کارڈیالوجی کے پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کی افتتاحی تقریب:

ترک سفیر نے پشاور انسٹی ٹییوٹ آف کارڈیالوجی کے پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی جسے ترک کوآپریشن اینڈ کوراڈینیشن ایجنسی (ٹکا) نے اپ گریڈ کیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ہر قسم کے حالات میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جیسے وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کا افتتاح جسے ترک کو آپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹکا) نے اپ گریڈ کیا ہے، پاک ترک دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یونیورسٹی آف پشاور:

ترک سفیر نے اپنے پشاور دورے کے دوسرے روز یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کی لائبریری کے لیے کتابیں تحفتاً پیش کیں۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور:

ترک سفیر نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا بھی دورہ کیا ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل ماجد خان سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کی لائبریری کے لیے کتابیں تحفتاً پیش کیں۔

سٹی یونیورسٹی کے پشاور ماڈل سیفائر حیات آباد کیمپس کی افتتاحی تقریب:

ترک سفیر مہمت پاچاجی نے سٹی یونیورسٹی کے پشاور ماڈل سیفائر حیات آباد کیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یونیورسٹی کے صدر صبور سیٹھی نے ترک سفیر کو سوینئیر کے طور پر شییلڈ پیش کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ترک سفیر نے کیک بھی کاٹا۔ 
بچوں کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
:سٹی یونیورسٹی کا دورہ

ترک سفیر مہمت پچاجی نے دورہ پشاور کے دوران سٹی یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور ماڈل سیفائر حیات آباد کیمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یونیورسٹی کے صدر صبور سیٹھی نے ترک سفیر کو شیلڈ پیش کی۔
