turky-urdu-logo

مہمت ایمن شِمشِک ترکیہ کے لاہور میں قونصل جنرل تعینات نئے ترک قونصل جنرل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں


لاہور : تجربہ کار ترک سفارت کار مہمت ایمن شِمشیک نے یکم ستمبر 2025 سے لاہور میں قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

وہ ایک وسیع سفارتی کیریئر کے بعد یہاں تعینات ہوئے ہیں، جس میں ترکیہ اور بیرونِ ملک مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔محترم شِمشیک نے 1996 میں حَجی تَپہ یونیورسٹی سے فوڈ انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور دو سال بعد، 1998 میں، ترکیہ کی وزارتِ خارجہ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

وزارتِ خارجہ کے ہیڈکوارٹرز میں انہوں نے کثیرالجہتی معاشی امور، پریس و اطلاعات، ثقافت و ثقافتی سفارت کاری اور پرسنل ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ داریاں ادا کیں۔سفارت کار کی حیثیت سے انہوں نے دنیا کے مختلف خطوں میں خدمات انجام دیں۔ ان کی غیر ملکی تعیناتیاں ہانگ کانگ (2001-2004، ایڈمنسٹریٹو اٹیچی)، حلب (2006-2011، نائب قونصل/قونصل) اور نانت (2013-2018، قونصل/ڈپٹی قونصل جنرل) میں رہیں۔ بعد ازاں وہ بوردو (2019-2023) میں قونصل جنرل تعینات ہوئے اور پھر وزارتِ خارجہ کے سپورٹ سروسز ڈپارٹمنٹ میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

سفارتی میدان میں طویل اور متنوع تجربے کے بعد محترم شِمشیک کو لاہور میں تعینات کیا گیا ہے، جہاں وہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔محترم شِمشیک کو فرانسیسی، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں پر عبور حاصل ہے، جو انہیں کثیرالملکی اور بین الثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت کرے گا۔

Read Previous

گلوبل صمود فلوٹیلا . غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک عالمی کوشش.

Read Next

ترک ثقافتی دورے کے لیے پاکستانی طلبہ کی روانگی پر وزارتِ تعلیم میں اجلاس

Leave a Reply