turky-urdu-logo

ترکیہ کے لاہور میں قونصل جنرل مہمت ایمن شمشیک کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات


لاہور : گورنر نے قونصل جنرل کو لاہور میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلیے وسیع مواقع موجود ہیں ،


گورنر پنجاب نے مہمت ایمن شِمشیک کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ رشتے صدیوں پر محیط ہیں، جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ پنجاب میں زراعت کے شعبے کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل، سیالکوٹ کی اسپورٹس اور گوجرانوالہ کی کاپر انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گورنر پنجاب نے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا تاکہ معاشی تعلقات کو نئی جہت ملے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے ملک کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں دوست ممالک کا تعاون پاکستان کے عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔


ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن شِمشیک نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے تجویز دی کہ ترکیہ کے فنکاروں کی لاہور میں نمائشیں اور پاکستانی فنکاروں کی ترکیہ میں نمائشوں کا انعقاد دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


Read Previous

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی گرفتاریاں کرنے والے ممالک پر پابندیوں کا حکم نامہ جاری کر دیا

Read Next

وزیرِ دفاع ترکیہ یاشار گولر کی وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات

Leave a Reply