turky-urdu-logo

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ممالک اور عوام کے درمیان محبت کا استثنائی رشتہ ایک ایسا مضبوط رشتہ ہے جس نے مشکل وقت میں بھی اور ہمارے ملّی جدوجہد کے ادوار میں بھی ایک دوسرے کی مدد کر کے خود کو منوایا ہے۔

مصطفیٰ شین توپ اقتصادی تعاون تنظیم پارلیمنٹیرین اسمبلی کے "علاقائی اتحاد کے لئے پارلیمانی اتحاد ” نامی اجلاس کی دوسری جنرل کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

پاکستان میں ان کی مصروفیات کے دوران صدرِ پاکستان عارف علوی نے ان سے ملاقات کی۔

مذاکرات میں شین توپ نے صدر علوی کے ساتھ اسلامی ممالک کے مسائل سمیت دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور کورنا وائرس پر بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات کرتے ہوئے شین توپ نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اور ان کے عوام کے درمیان محبت و خلوص کا ایک استثنائی رشتہ ہے۔ اس رشتے نے ہر مشکل وقت میں خود کو منوایا ہے ۔بین الپارلیمانی اتحاد کے معاملے میں بھی ہمارا ہدف دو طرفہ تعاون اور منّظم ملاقاتوں و مذاکرات کے ذریعے دونوں ملکوں کے بین الپارلیمانی تعلقات کو زیادہ مضبوط بنانا ہے۔

شین توپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے دنوں میں بھی ترکی اور پاکستان نے باہمی تعاون کے ذریعے دیگر ممالک کے لئے مثالی کردار تشکیل دیا ہے۔ ہم صحت کے شعبے میں بھی اور اقتصادی حوالے سے بھی وباء کے منفی اثرات کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے بھی کہا ہے کہ "پاکستان اور ترکی کے نام خواہ مختلف ہی کیوں نہ ہوں دونوں ملک یک دل یک جان ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط ہیں۔

اس وقت بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں دنیا کو اصل اسلام سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ترکی اور پاکستان کو مل کر عالم اسلام کی قیادت کرنا چاہیے”۔

Read Previous

ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنے والوں کے لیے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے

Read Next

ترکی میں کورونا کے باعث پھنسے پاکستانیوں کو ترک حکام نے ایک دن کی چھوٹ دے دی

Leave a Reply