turky-urdu-logo

تاجکستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات

تاجکستان کے صد امام علی رحمان2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ان کا استقبال کیا۔ تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد تاجک صدر نے گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے وفد کا تعارف کرایا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کا وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا، انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے تاجک صدر سے کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گئے۔

واضح رہے کہ امام علی رحمٰن آج صبح دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Read Previous

ترکی میں کورونا کے باعث پھنسے پاکستانیوں کو ترک حکام نے ایک دن کی چھوٹ دے دی

Read Next

دبئی: پاکستانی آم کی شان، دنیا کی مہنگی ترین گاڑی لیمبورگینی میں ترسیل

Leave a Reply