turky-urdu-logo

موریطانیہ کشتی حادثہ: ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق، گجرات کے نواحی گاؤں، جھوڑا سے ایک خاتون انسانی اسمگلر اور اس کا بیٹا گرفتار کیے گئے، جبکہ تیسرا ملزم آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سے پکڑا گیا۔
تفتیش کے دوران خاتون نے اعتراف کیا کہ ، وہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ انسانی اسمگلنگ میں ملوث رہی۔ ان میں سے ایک بیٹا، خاور، حادثے سے پہلے 10 افراد کو لے کر بطور کیریئر سینیگال گیا تھا۔
تفتیش کے مطابق، خاور نے اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی سینیگال کا سفر کیا تھا۔خاتون کا ایک بیٹا اٹلی میں مقیم ہے، جبکہ دوسرا بیٹا، فرحان، حادثے کے بعد سے مفرور ہے۔ایف آئی اے نے خاتون کے موبائل اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔
حادثے کے حوالے سے ایف آئی اے نے تین مقدمات درج کیے ہیں جن میں سیالکوٹ کے دو بھائیوں عرفان اور ارسلان کے اہل خانہ کی جانب سے، جس میں انسانی اسمگلر اصغر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، گجرات کے رہائشی علی رضا کے اہل خانہ اور گجرات کے ہی ایک اور رہائشی خاور حسن کے اہل خانہ کی طرف سے مقدمات شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ، چاروں نامزد ملزمان حادثے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں، لیکن ان کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں، انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Read Previous

پاکستان حکومت کا مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا اعلان

Read Next

اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

Leave a Reply