turky-urdu-logo

ترکی:جنگل میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

جنوبی ترکی میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ترکی کے زراعت اور جنگلات کے وزیر نے بتایا کہ ترکی کے بحیرہ روم کے ساحلی شہر انطالیہ کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

بیکر پاکدمیرلی نے انطالیہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اناطولیہ کے مانوگات ضلع میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہےلیکن اکیسکی ضلع میں آگ ابھی بھی جاری ہے جو کہ رات کو بھڑک اْٹھی تھی۔

پاکدمیرلی کا مزید کہنا تھا ایک 82 سالہ شخص ، گھر میں تنہا رہنے کے باعث اس آگ کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،انکا مزید کہنا تھا کہ اکسیکی میں انخلا کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ اویماپینار ڈیم میں 10 افراد پھنسے ہوئے ہیں جبکہ کچھ علاقو کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایمبولینس اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیمز شہریوں کی مدد کے لیے جائے واردات پر پہنچ رہی ہیں اور جلدہی حالات پر قابو پالیں گے۔

انہوںنے کہا کہ مجموعی طور پر 1،832 اہلکار ، 3 طیارے ، 29 ہیلی کاپٹر اور 458 پانے کے ٹینڈروں کے ساتھ آگ کو قابو کرنے کی کوشش جاری ہے۔

پاکدمیرلی اور ترکی کے وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے آتشزدگی کے علاقوں کا معائنہ کیا جو 4 مختلف علاقوں سے شروع ہوکر تیزی سے پھیلنے لگی۔

Read Previous

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات

Read Next

پاکستان: قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سرپارہ نے دوسرے مرتبہ کے ٹو سر کر لیا

Leave a Reply