turky-urdu-logo

استنبول میں ’کنگ آف فروٹس، پاکستانی آم‘ کی تقریب، ترکیہ میں پاکستانی آم متعارف

استنبول: پاکستان کے قونصل جنرل استنبول کی جانب سے ترکیہ میں پاکستان کے معروف اور معطر پھل آم کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ "کنگ آف فروٹس، پاکستانی آم” کے عنوان سے ہونے والی اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں آم کے ذائقے اور خوشبو کو پاکستان کی ثقافت اور معیشت کا اہم حصہ قرار دیا گیا۔ قونصل جنرل نعمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا آم پیدا کرنے والا ملک ہے، جہاں پنجاب اور سندھ میں سالانہ سینکڑوں ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔ پاکستان میں 20 سے زائد اقسام کے آم کاشت کیے جاتے ہیں۔

نعمان اسلم نے بتایا کہ پاکستان پہلے ہی مشرق وسطیٰ، یورپ، آسٹریلیا اور امریکا سمیت کئی خطوں کو آم برآمد کر رہا ہے، اور حالیہ برسوں میں ترکیہ کی مارکیٹ میں بھی پاکستانی آم متعارف کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ترک صارفین کو پاکستانی آم کے ذائقے اور معیار سے روشناس کرانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔شرکاء نے پاکستانی آم کے ذائقے کو بھرپور سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید فروغ پا سکتے ہیں

Read Previous

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے سے تباہی، اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی

Read Next

ترکیہ کی عوامی فلاحی تنظیم ٹکا کی خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد

Leave a Reply