ترکی کی ڈیزاسٹر اتھارٹی کی اطلاعات کے مطابق مشرقی وان صوبے میں 4.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلہ صبح 4 بجے ٹسبا ضلع میں آیا۔
مینجمنٹ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ 7.62 کلو میٹرز کی گہرائی میں واقع ہوا۔
وان کے گورنر مہمت امین بلمز نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ سلیمان سویلو کا ٹویٹر پر کہنا تھاکہ وزارت کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں ضروری تحقیقات کے لیے خطے میں بھیجی جا چکی ہیں۔
