turky-urdu-logo

ماگس: ترک اسکولز میں داخلے کا امتحان

تحریر : اسلم بھٹی

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں تعلیم کی اہمیت اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ علم و آگہی کے بل بوتے پر نہ صرف افراد بلکہ قومیں بھی آگے بڑھ سکتی ہیں اور ترقی کی منازل پر پہنچ سکتی ہیں۔ جو افراد اور اقوام جتنی زیادہ پڑھی لکھی ہوں گی اتنی ہی زیادہ ترقی یافتہ ہوں گی۔ آج کے اس جدید دور میں علم و دانش کی ضرورت اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ علم کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنے والی قومیں ہمیشہ آگے بڑھتی ہیں اور ترقی کی منازل طے کرتی رہتی ہیں۔

یہاں آپ ترکیہ کی مثال بھی لے سکتے ہیں جہاں سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کو دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شرحِ خواندگی 98 فیصد ہے۔

تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج کے اس دور میں اچھی اور معیاری تعلیم قدرے مہنگی ہے ۔ پاکستان جیسے ملک میں تعلیم کی اشد ضرورت ہے ۔ ہماری شرحِ خواندگی انتہائی کم ہے۔ یہاں معیاری تعلیم مہنگی ہے اور ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔

اس تناظر میں ماگس MAGIS یعنی معارف انٹرنس ایگزام ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ ماگس MAGIS ہر سال فروری کے مہینے میں پاکستان بھر میں ترکش معارف فاونڈیشن (TMF) منعقد کرواتی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ وطالبات شرکت کرتے ہیں ۔ ماگس MAGIS کے تحت منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کو پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول و کالجز میں وظائف پر میعاری تعلیم فری یا انتہائی کم فیس پر فراہم کی جاتی ہے۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز و کالجز میں ہاسٹل کی سہولیات بھی طلبہ و طالبات کے لیے ملک بھر میں میسر ہیں۔

جو طلبہ و طالبات ماگس MAGIS کا امتحان پاس کرتے ہیں ان کو انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے۔ امتحان اور انٹرویو کے بعد منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کو وظائف پر تعلیم دی جاتی ہے ۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز و کالجز جمہوریہ ترکیہ کے پاکستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کا درجہ رکھتے ہیں جن کی سرپرست حکومت ترکیہ ہے۔ فی الوقت پاکستان میں 27 کے قریب اس کی برانچیں ہیں اور یہ چاروں صوبوں کے اہم 10 شہروں جن میں لاہور، اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، حیدرآباد ، خیرپور، راولپنڈی اور جامشورو میں واقع ہیں۔

اس سال ماگس MAGIS فروری 18 بروز اتوار کو ملک بھر میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس امتحان میں جماعت چہارم، پنجم, ششم ،ہفتم، ہشتم ، نہم اور IGCSE کے طلبہ و طالبات حصہ لے سکتے ہیں.

آن لائن رجسٹریشن کی سہولت میسر ہے۔
۔https://www.emaarif.com.pk/home/howtoapply

آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔

Read Previous

حزب اللہ کا اسرائیل پر حملوں کا دعویٰ

Read Next

صدر ایردوان اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا ٹیلی فونک رابطہ،  ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری پر تبادلہ خیال

Leave a Reply