turky-urdu-logo

سعودی عرب کا "میڈ اِن مدینہ” منصوبہ پاکستان منتقل کرنے کا اعلان




منصور بن محمد السعود: "یہ وژن مسلم دنیا کے اتحاد اور ترقی کی علامت ہے”
اسلام آباد / مدینہ منورہ:
سعودی عرب نے اپنے اہم صنعتی اور اقتصادی وژن “میڈ اِن مدینہ” منصوبے کو پاکستان منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، تجارتی روابط اور مسلم دنیا میں اقتصادی اتحاد کے فروغ کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


سعودی پرنس منصور بن محمد السعود نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “میڈ اِن مدینہ” وژن کے تحت اب منصوبے پاکستان میں قائم کیے جائیں گے تاکہ برآمدات، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں۔
انہوں نے کہا:

“یہ وژن مسلم دنیا کے اتحاد، خودکفالت اور ترقی کی علامت ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر وہ راستہ اپنانا چاہتے ہیں جو امتِ مسلمہ کو اقتصادی طور پر مضبوط کرے۔”

منصوبے کے تحت پاکستان میں تیار ہونے والی مصنوعات نہ صرف مسلم ممالک بلکہ دیگر عالمی منڈیوں میں بھی برآمد کی جائیں گی، جس سے پاکستان کی برآمدی صلاحیت، روزگار کے مواقع اور صنعتی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی۔


اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، جو مستقبل میں ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور تجارت کے وسیع امکانات پیدا کرے گا۔

Read Previous

غزہ میں زندگی کی جیت.جنگ کے سائے میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش۔

Read Next

ترکیہ ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا کے صفِ اول کے تین ممالک میں شامل — صدر ایردوان

Leave a Reply