turky-urdu-logo

لاس اینجلس کے مضافاتی جنگلات میں لگی آگ 3 ہزار ایکڑ تک پھیل گئی، 30 ہزار افراد کی نقل مکانی

امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے، پیسفک پلیسیڈز کے جنگلات میں لگنے والی آگ ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل چکی ہے۔ آگ کا دائرہ10 ایکڑ سے بڑھ کر 3 ہزار ایکڑ تک پہنچ گیا۔
حکام کی جانب سے لاس اینجلس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،جبکہ 30 ہزار افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فائر حکام کا کہنا ہے کہ ،متعدد گھر اب تک آگ کی زد میں آ چکے ہیں، جس کے بعد 10 ہزار گھروں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پیسفک پلیسیڈز اور سانتامونیکا ماونٹینز کے علاقوں میں عوام کو نکل مکانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، تیز ہواؤں اور پھیلتی ہوئی آگ کے باعث لاس اینجلس کے 46 ہزار گھروں اور کاروباروں مراکزمیں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے ، جبکہ حکام اس وقت آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Read Previous

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کا ابن خلدون یونیورسٹی، انقرہ کا دورہ

Read Next

TRT اور اناطولیہ ایجنسی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کامیاب رپورٹنگ کی: فخر الدین آلتن

Leave a Reply