ورلڈ کپ 2021 میں ترکی اور لیٹویا کے درمیان ہونے والا میچ محدود شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا۔
ترک فٹ با ل فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہاکہ ترکی کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچ میں صرف 15 فیصد شائقین کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یو ای ایف اے اور ترک حکام کے ذریعہ بتائی گئی کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
فیڈ ریشن کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے پہلے کورونا وائرس ٹیسٹ کی تفصیلات ضرور دیکھی جائیں گی۔
ترکی اورلیٹویا کے مابین میچ استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں ہوگا۔
