turky-urdu-logo

ترک تائیکوانڈو ٹیم کی بڑی جیت ،229 میڈل اپنے نام کر لیے

ترک تائیکوانڈو  فیڈریشن  نے اپنے اعلان میں کہا کہ  ترکی نے ترکش اوپن 2021 میں  229 تمغے اپنے نام کر لیے۔

فیڈ ریشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ترکی نے استنبول میں منعقدہ 8 روزہ ٹورنامنٹ  کے اختتام پر 60 طلائی ، 58 چاندی اور111 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

نافیہ کوس ، ایمین گویکابان اور گوریکم  شاہین نے بھی طلائی تمغے حاصل کیے جو پہلے ہی  2020 کے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

فیڈریشن کے چیر مین میتین شاہین کا کہنا ہے کہ ٹو رنامنٹ بہت دلچسپ رہا ہے ۔

 ترک کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ  میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

ترک اوپن 2021 میں 46 ممالک کے 1 ہزار 5 سو 90 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Read Previous

ترک پاکستانی بہنوں اور بھائیوں کی محبت اور قربانی کے مقروض ہیں، ترک اداکار جلال آل

Read Next

آذربائیجان: کاراباخ جنگ میں بے گھر ہونے والوں کو نئے گھر مل گئے

Leave a Reply