turky-urdu-logo

سیلفیز کا شوق، بھارت میں متعدد افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک

بھارت  میں   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے ۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت کی  مغربی ریاست  راجھستان  میں ہوئی ۔  راجھستان  میں 12 ویں صدی کے قلعہ امبر میں واچ ٹاور کے قریب بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔

ریاست راجھستان کی پولیس کے مطابق  متاثرہ افراد  واچ ٹاور   کے قریب  سیلفیاں بنا رہے تھے جب ان پر آسمانی بجلی گری۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ مون سون کی بارش اور طوفان کے  نتیجے میں 9  مزید افراد کی ہلاکت اور 20  افراد کے زخمی ہونے کی اطاع ہے۔

سرکاری   بیان کے مطابق ریاست   اتر پردیش   میں   18 افراد  جان سے  جان کی بازی ہار گئے۔  متاثرہ افراد کو حکومت کی جانب سے  مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے   اگلے دو دن میں مزید آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ دیا  گیا ہے۔

بھارت میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنے معمول کی بات کی ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2019 میں مختلف ریاستوں میں آسمانی گرنے کے  واقعات میں 29 سو سے زائد افراد ہلاک ہو ئے۔

Read Previous

جی 20 ممالک کے وزرا نے عالمی ٹیکس اصلاحات کی حمایت کر دی

Read Next

ترکی: آوارہ جانوروں کے لئے ایمبولینس سروس

Leave a Reply