turky-urdu-logo

مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ترکی میں 22 ہزار ایکڑ زمین خرید لی

ترک مقامی  میڈیا کے  مطابق مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ترکی کے علاقے تھریس میں 22 ہزار ایکٹر زرعی زمین خرید ی ہے۔ جس کے بعد زمین داروں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زمین کی قیمت دگنی کر دی۔ دوسرے ممالک میں مقیم ترکوں کو اس علاقے میں ایک ایکٹر زمین کی قیمت 8 ہزار یورو ز اداکرنی پڑ رہی ہے۔

بل گٹیس جو کہ د نیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں   کے اس علاقے میں زمین خریدنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں جس کے بعد ترک مقامی میڈیا نے بھی اس خبر کی تصدیق کی۔

تاہم تھریس میں  لینڈ رجسٹری ریکارڈ کے مطابق علاقے میں کوئی بھی زمین بل گٹیس یا "بل اینڈ میلینڈا گٹیس فاؤنڈیشن "کے نام سے رجسڑ نہیں ہوئی لہذا عوام بھی ان قیاس آرائیوں پر کان نہ دھرے۔

 سٹی پلانر نامیک کمال نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں اس شہر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی طرف سے پھیلائی جا رہی ہیں تا کہ ان کی خریدی گئی زمین کی قدر میں اضافہ ہو جائے۔

انہوں نے بتایا کہ  زمین مالکان کا دعوی ہے کہ یہاں زمین خریدنے والے بل گٹیس کے ہمسائے  بن جائیں گے۔ یہ بات حقیقت ہے کہ اس علاقے میں مقامی اور بین الاقومی سرمایہ کار آتے رہتے ہیں لیکن بل گٹیس سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔زمین مالکان اپنی زمین کی قیمت میں اضافے کے لیے   یہ طریقہ کار  اپنا رہے ہیں خاص طور پر موجودہ حالات میں جہاں  وبا کے باعث رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو بھی خسارے کا سامنا ہے۔

Read Previous

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی

Read Next

بھارت:کورونا نے شہریوں کو گاڑیوں میں آکسیجن لگوانے پر مجبورکردیا

One Comment

Leave a Reply