turky-urdu-logo

لاہور میں ترک جامعات میں داخلے کے حوالے سے ایجوکیشن ایکسپو

لاہور میں ترک کمپنی "سفر ترک” کی جانب سے ایک روزہ ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی طلبا کو ترکیہ کی جامعات میں داخلے کے مواقع اور سہولیات سے آگاہ کرنا تھا۔ اس ایکسپو میں مختلف ترک جامعات کے نمائندگان اور تعلیمی ماہرین موجود تھے جنہوں نے طلبا اور والدین کو داخلے کے طریقۂ کار، اسکالرشپس، اور کورسز کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ترک قونصل جنرل لاہور نے ایکسپو کا دورہ کیا اور "ترکیہ اردو” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون سمیت ہر شعبے میں تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک جامعات میں پاکستانی طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع موجود ہیں اور انہیں مختلف سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ایکسپو میں شرکت کے دوران سفر ترک کے سی ای او نے بتایا کہ ترک جامعات میں داخلے کے لیے آئلٹس (IELTS) کے امتحان کی شرط نہیں ہے، جو پاکستانی طلبا کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ ان کے مطابق داخلے کے لیے آسان اور شفاف طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا فائدہ اٹھا سکیں۔سفر ترک کی کنسلٹنٹ نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ نہ صرف تعلیمی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہے بلکہ وہ پاکستانی طلبا کی میزبانی کھلے دل اور بانہوں کے ساتھ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کو ترکیہ میں محفوظ، دوستانہ اور ثقافتی طور پر ہم آہنگ ماحول میسر آتا ہے۔ایکسپو میں لاہور اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں طلبا اور والدین نے شرکت کی، جنہوں نے اس تقریب کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ترکیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو درست رہنمائی ملتی ہے اور ان کے لیے فیصلے کرنا آسان ہوتا ہے۔

Read Previous

پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کے وفد کی لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابوذر شاد سے ملاقات

Read Next

اسلام آباد میں "ونڈرز آف ترکیہ” تصویری نمائش، پاک ترک ثقافتی تعلقات کا حسین مظاہرہ

Leave a Reply