turky-urdu-logo

ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن شیمشک کا پاک ترک معارف اسکول لاہور کا دورہ — تعلیمی معیار اور سہولیات کو سراہا





قونصل جنرل جمہوریہ ترکیہ محترم جناب مہمت ایمن شیمشک نے پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز لاہور کا دورہ کیا۔


دورے کے دوران معزز مہمان نے اسکول کی کلاسز، سائنس و کمپیوٹر لیبز اور مختلف تعلیمی سیکشنز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلباء سے ملاقات کی، ان سے گفتگو کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔


انتظامیہ کی جانب سے انہیں پاک ترک معارف ادارے کے نظامِ تعلیم، تدریسی معیار، اور جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


ہز ایکسی لینسی مسٹر مہمت ایمن شیمشک نے اسکول میں فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کا قونصلیٹ معارف اسکولز کے لیے اپنے مکمل تعاون اور سرپرستی کو جاری رکھے گا۔


قونصل جنرل نے اس موقع پر طلباء کو محنت، ایمانداری اور علم کے حصول میں ثابت قدم رہنے کی تلقین بھی کی۔

Read Previous

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کی خوشخبری — افرادی قوت دوگنا کرنے کی منصوبہ بندی

Read Next

پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے سالانہ اسپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب — جوش، ٹیم اسپرٹ اور دوستی کا شاندار مظاہرہ

Leave a Reply