کویت کی مسلح افواج کے مطابق کویت کو پہلا اپ گریڈڈ M1A2 ابریم ٹینک فراہم کردیا گیا ہے۔ کویت نے اس اپ گریڈ ورژن کو امریکہ میں منعقعدہ ایک تقریب کے دوران وصول کیا ۔ کویت کی آرمی کے ایک وفد نے اس ابتدائی یونٹ کو وصول کیا، کویت اپنے1994 سے 1997 کے درمیان خریدے گئے 218 ابریمز ٹینک کو مرحلہ وار جدید ورژنز سے تبدیل کریگا۔
یادرہے کہ دسمبر 2016 میں امریکہ نے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کی مالیت کے اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔ اس اپ گریڈ پروگرام میں کولنگ سسٹم، تھرمل مینجنٹ سسٹم، کامن ریموٹلی اپریٹڈ ویپن سٹیشن ٹو، سکینڈ جنریشن فاروڈ لوکنگ انفراریڈ سائٹ، انجن اور ٹرانسمشن اپ گریڈز ,رات کو دیکھنے والی عینکیں یعنی نائٹ وژن گاگلز، قابل ذکر ہیں۔
کویت اس معاہدے کے تحت امریکہ سے ان ٹینکس پر استعمال ہونیوالی پچاس کلیبر والی 240 ایم ٹواے ون مشین گنز، چار سو اسی 7.62 ملی میٹر مشین گنز اور مواصلاتی ریڈیو بھی حاصل کررہا ہے۔ امریکہ اس اپ گریڈڈ ٹینک پروگرام کے لیے کویت کے فوجیوں کے لیے سات کنٹریکٹرز اور 25 سے 30 سرکاری عہدیدار کویت بھیجے گا۔ امریکہ اس منصوبے کے تحت تمام متعلقہ کریو ممبرز کی تربیت اور سپورٹ کا کام بھی سرانجام دیگا۔
خیال رہے کہ 1980 میں امریکی فوج کی سروس میں شامل ہونیوالے M1-Abramsٹینک کو مشرق وسطی میں مصر، کویت، سعودی عرب اور عراق کی بری افواج استعمال کررہے ہیں۔
