
ترک مشہور و معروف تاریخی ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار براک اوزجیوت ماضی میں متعدد بڑے پروجیکٹس کا حصہ رہے ہیں۔
کورولوش عثمان کا حصہ بننے سےقبل اداکار نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ایک اور مشہور ڈرامہ میں بہترین اداکاری کر کے منوایا۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ماضی کے ڈرامے (اینڈلیس لو) کی ایک جھلک مداحوں سے شئیر کی۔ تصویر میں اداکار کسی کلب میں موجود ہیں اور چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں ہیں۔

پاکستان کے نجی ٹی چینل پر کورولوش عثمان اردو ڈب وزژن کے ساتھ یکم رمضان سے نشر کیا جا رہا ہے۔