ترک تاریخی ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں عثمان غازی کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اوزگے توریر کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔
اوزگے نے حال ہی میں انسٹاگرام جوائن کیا ہے جہاں ان کے فالوز کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اداکارہ انسٹاگرام پر اکثر و بیشتر اپنی تصویریں اور وڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں جنہیں مداح بے پناہ پسند کرتے ہیں۔

اوزگےنے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مغربی لباس میں تصویر لگائی جسے اداکارہ کے چاہنے والوں نے بے حد پسند کیا۔ عثمانی سلطنت کے بانی کورولوش عثمان کی داستان پرمبنی تاریخی ڈرامہ سیریل یکم رمضان سے پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر اردو ڈب وزژن کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔
