turky-urdu-logo

کورولس عثمان کے مرکزی کردار براک اوزچیویت کا سیریز چھوڑنے کا اعلان

استنبول —ترکیہ کی مقبول ترین تاریخی ڈرامہ سیریز "کورولس عثمان” میں عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار براک اوزچیویت نے سیریز چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، براک اور ڈرامے کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے درمیان نئے سیزن کے معاوضے پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ذرائع کے مطابق، براک اوزچیویت نے ساتویں سیزن کے لیے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا تھا، جسے پروڈیوسر مہمت بوزداغ کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا۔ اس تنازع کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے اور براک نے سیریز سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔براک اوزچیویت 2019 سے اب تک "کورولس عثمان” میں مرکزی کردار ادا کرتے آ رہے تھے اور ان کی اداکاری کو نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملی۔ ان کی موجودگی نے اس سیریز کو بین الاقوامی سطح پر بھی بے مثال کامیابی دلائی۔اب یہ سوال سامنے آ رہا ہے کہ عثمان غازی کے کردار کے لیے نیا چہرہ کون ہوگا اور آیا سیریز اپنی مقبولیت برقرار رکھ پائے گی یا نہیں۔ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔”کورولس عثمان” ترک تاریخ کے مشہور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کی زندگی پر مبنی ہے، اور اس نے عالمی سطح پر ترکی ڈرامہ انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

Read Previous

شام نےترکیہ سے تعاون کی باضابطہ درخواست کر دی

Read Next

ترک وزیر دفاع سے پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی استنبول میں ملاقات

Leave a Reply