
استنبول: مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریز "کرولوش اورحان” کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ریڈنگ ریہرسل مکمل کر لی ہے اور اب تیاریاں پوری رفتار سے جاری ہیں۔
پروڈیوسرز اور فنکاروں کے مطابق نیا سیزن ناظرین کو ایک ایسی کہانی پیش کرے گا جو نہ صرف سانسیں روک دینے والی ہوگی بلکہ یادوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جائے گی۔ اس بار کہانی کے ساتھ ساتھ کردار بھی پہلے سے زیادہ مضبوط اور جاندار ہوں گے، جبکہ سیریز کی پروڈکشن اور کہانی کو "یادگاروں کو جھنجھوڑ دینے والا” قرار دیا جا رہا ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ کرولوش اورحان کا نیا باب تاریخی ڈراموں کی دنیا میں ایک نئی مثال قائم کرے گا۔






