مکہ مکرمہ — سعودی عرب میں ایک اور تاریخی اور عظیم منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ”کنگ سلمان گیٹ“ کے نام سے مسجد الحرام سے متصل عظیم منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد زائرینِ بیت اللہ کے لیے سہولتوں میں نمایاں اضافہ اور مسجد الحرام تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔
منصوبے کے تحت 9 لاکھ نمازیوں کے لیے گنجائش فراہم کی جائے گی، جب کہ جدید ترین انفراسٹرکچر، توسیعی راہداریاں، اور ہائی ٹیک سہولتیں شامل ہوں گی تاکہ حج و عمرہ زائرین کو زیادہ آرام دہ اور منظم ماحول میسر ہو۔
سعودی حکام کے مطابق، "کنگ سلمان گیٹ” منصوبہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ویژن کا حصہ ہے، جو ویژن 2030
کے اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔
یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مکہ مکرمہ میں زائرین کے رش کو منظم کرنے اور مسجد الحرام کے گرد آمدورفت کو مزید آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔