turky-urdu-logo

ترکیہ میں 44 ویں استنبول میراتھن کا انعقاد

ترکیہ میں 44 ویں استنبول میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔

استنبول میراتھن  کے 44 ویں ایڈ یشن میں کینیا کے رابرٹ کیپکیمبوئی اور ایتھوپیا کی سیچل دلاسا فتح یاب رہیں۔

رابرٹ نے مردوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے 42.2 کلومیٹر (26.2 میل) کی طویل بین البراعظمی دوڑ کو 2 گھنٹے، 10 منٹ اور 18 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

کینیا میں پیدا ہونے والے بحرین کے ماریئس کیموتائی دوسرے نمبر پر صرف 9 سیکنڈ پیچھے تھے جبکہ ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے سیلا کیپٹو 2:11:42 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔

خواتین کی طرف، دالاسا نے 2:25:54 رن کے ساتھ ایتھوپیا کے پوڈیم سویپ کی قیادت کی۔

میلسیچ تسیگے نے 2:29:01 کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایتھلیماہو سنتایہو 2:31:38 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں ۔

مردوں اور خواتین کی دوڑ میں سرفہرست تین رنرز نے بالترتیب 20 ہزار ، 10 ہزار اور 6 ہزار ڈالر جیتے۔

میراتھن میں 56 ایلیٹ رنرز سمیت تقریباً 60 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جو استنبول کے ایشیائی حصے سے شروع ہو کر ترکیہ کے شہر کے یورپی حصے میں اختتام پذیر ہوئی۔

شرکاء نے آبنائے استنبول کے شاندار نظارے کے ساتھ شہدائے 15 جولائی کے یادگاری پل کے ذریعے اس ایشیا اور یورپ کے سنگم کو عبور کیا۔

میراتھن کا ٹریک استنبول کے کئی مشہور تاریخی مقامات سے ہوتا ہوا اپنے اختتام تک پہنچا، جس میں نیلی مسجد اور آیا صوفیہ بھی شامل ہیں۔

Read Previous

آق پارٹی کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

Read Next

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری کا امکان

Leave a Reply