turky-urdu-logo

قازقستان – پاکستان مشقیں

پاکستان اور قازقستان کے درمیان سپیشل فورسز کی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔

مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں سے متعلق طریقہ کار اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا تھا۔

دونوں ممالک کی فورسز نے پاکستان کے کاوئنٹر ٹیراریزم سنٹر یعنی سی ٹی سی میں ان مشقوں کے دوران یرغمالیوں کی بازیابی، کمپاونڈ کلیئرینس، کلوز کوارٹر بیٹل اور دیگر ٹیکنیکس پر ڈرلز منعقد کیں۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تیسری سپیشل فورسز مشقیں تھیں۔ پہلی 2017 میں پاکستان، دوسری 2019 میں قازقستان اور تیسری اب پاکستان منعقد ہوئی۔ ایک اور خبر کے مطابق قازقستان نے فرانس کی کمپنی ایئر بس سے دو اے 400 ایم ٹرانسپورٹ طیارے آرڈر کیے ہیں۔

قازقستان، جرمنی، فرانس، ترکی، ملائیشیا، یوکے، سپین، لیگزمبرگ اور بلجیئم کے بعد ان ٹرانسپورٹ طیاروں کو آڈرکرنیوالا نواں ملک بن گیا ہے۔

Read Previous

پاک نیوی میں نئے طیارے کی شمولیت

Read Next

پاکستان کیساتھ قریبی سیاسی ،تجارتی اور سفارتی تعلقات چاہتے ہیں، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

Leave a Reply