کشمیری رہنما غلام محمد صفی نے جنیوا میں ہونے والے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت کے کشمیر پر حالیہ بیانات سے یہ بات واضح ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا اور کبھی بھی کشمیر سے دستبردار نہیں ہوگا۔ کشمیر میں ظلم کی بڑھتی انتہا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس مسئلے کو اب بغیر کسی تاخیر کے حل ہونا چاہیے
انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیریوں کی حقیقی نمائندہ آواز ہے اور یہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی حق کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل تک اپنا مشن جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو انسانیت، عالمی امن اور خطے کی خوشحالی کے مفاد میں جلد از جلد حل کرنا ہوگا۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی نفی صرف مصائب اور تباہی ہی ہے ۔ کشمیریوں کو بھی باقی دنیا کی طرح اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے
غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری برابری کے اصول پر یقین رکھتے ہیں اور باقی دنیا سے حقوق کی تفریق کے بغیر باعزت آزاد زندگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ جو کہ 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی بنیاد تھا، تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے اب بھی درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک حریت جموں و کشمیر کے قائد سید علی گیلانی مرحوم کا نعرہ اس بات کا بھرپور ثبوت ہے کہ کشمیری پاکستان کو اپنی دفاعی افواج اور کشمیر کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانی دینے والے حقیقی طور پر مجاہد ہے ۔ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے جان لیں کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں کشمیرپاکستان میں شامل ہو کر شہداء کی ارواح کو تسکین دے گا اور قائد اعظم کے اس خواب کو پورا کرے گا جس کو قائد حریت سید علی گیلانی نے اپنی آخری سانس تک برقرار رکھا تھا
