turky-urdu-logo

استنبول میں کشمیر کا یوم سیاہ

ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے آج استنبول میں یوم سیاہ منانے کے لیے ترک یوتھ فاونڈیشن  TUGVA  کے زیر اہتمام بین الاقوامی طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے کنونشن میں شرکت کی۔

27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں سری نگر بھیج کر جموں و کشمیر پر قبضہ کیا اور اس کے بعد سے اس علاقے پر زبردستی اور غیر قانونی قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس تقریب میں AGD، MUSDAV، Genc Askon، IHH Genc، Morroco Dernek، Fatih Mezunlar Dernek، Pakistan Dayanisma Platformu، یمن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، PAKSTURK، Tunus Ogrenciler Birligi  سمیت مختلف بین الاقوامی یوتھ ایسوسی ایشنز اور NGOs کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے تنازعات اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ بین الاقوامی نظام اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، کیونکہ کمزور قبضے کی زد میں ہے اور طاقتور بے گناہ قتل جاری رکھے ہوئے ہے۔

انصاف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (IIFSO) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ فیصل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدامات کرے اور سہولت کاری میں اپنا کردار ادا کرے۔

نائب صدر TUGVA محمد ملک نے کہا کہ کہیں بھی ہونے والی ناانصافی ہر جگہ انصاف کے لیے خطرہ ہے۔

کشمیریوں کو ان کا جائز حق خود ارادیت دیا جائے جیسا کہ عالمی برادری نے ان سے کیا تھا۔

سفیر جنید نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے جائز مقصد میں ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

کشمیر پر اصولی موقف پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کشمیر کے ساتھ ترکیہ کی حمایت اور یکجہتی بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں مظلوم عوام کے لیے بڑی طاقت کا باعث ہے اور ان کے حق خودارادیت کے حصول میں ایک اہم کردار ہے۔

Read Previous

ترک سفیر کا اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ

Read Next

ترکیہ کی غزہ کے ترک فلسطین فرینڈشپ ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

Leave a Reply