turky-urdu-logo

ایلکے فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "کشمیر: عالمی بے حسی کا معاملہ” کے عنوان سے پینل ڈسکشن

ایلکے سائنس، کلچر، ایجوکیشن فاؤنڈیشن  استنبول میں  "کشمیر: عالمی بے حسی کا معاملہ” کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن ہوی پینلسٹس میں، ڈاکٹر غلام نبی فائی، سیکرٹری جنرل، ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اور ڈاکٹر ولید رسول، پروفیسر رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد شامل تھے۔  ایلکے فاؤنڈیشن کے فارن ریلیشن کوآرڈینیٹر احسن شفیق  نے کہا کہ کشمیر دنیا کی بے حسی کی بجائے منافقت کا شکار ہے۔

اس سلسلے میں ہم مسلمانوں کو قیادت کرنے کی ضرورت ہے چاہے  چھوٹے اقدامات ہی سہی  لیکن ہمیں ہمت کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی نقطہ نظر فریب اور جھوٹ پر مبنی  ہے۔ ایک (کیا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے؟) سوال کے جواب میں پروفیسر  فائی نے وضاحت کی کہ تمام بین الاقوامی معاہدوں کے تحت، جن پر ہندوستان اور پاکستان دونوں نے اتفاق کیا ، اقوام متحدہ کے ذریعے مذاکرات کیے گئے اور سلامتی کونسل نے انہیں  قبول کیا، کشمیر کا تعلق اقوام متحدہ کے کسی رکن ملک سے نہیں ہے۔ اگر کشمیر اقوام متحدہ کے کسی رکن ملک سے تعلق نہیں رکھتا تو پھر کشمیر کے بھارت کا اٹوٹ انگ ہونے کا دعویٰ قائم نہیں رہتا۔ لہٰذا، اگر کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے، تو کشمیریوں کو علیحدگی پسند کہنا توہین اور سراسر غلط فہمی ہے کیونکہ کشمیر کسی ایسے ملک سے الگ نہیں ہو سکتا، جس سے  اس نے پہلے کبھی اس کے ساتھ الحاق نہیں کیا۔

ڈاکٹر ولید رسول نے کشمیری نقطہ نظر کو ان الفاظ میں بیان کیا، ’’کشمیر نہ تو ہندوستان کا حصہ ہے اور نہ ہی برطانوی ہندوستان کا حصہ، اس لیے کشمیر میں ہندوستانی قوانین میں سے کوئی بھی لاگو نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر رسول نے مزید کہا کہ ‘چونکہ کشمیر ہندوستان کا خودمختار حصہ نہیں تھا، اس لیے مزاحمتی تحریک نہ تو علیحدگی کی تحریک ہے اور نہ ہی جانشینی بلکہ حق خودارادیت کی تحریک ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتی ہے – جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تقدس بخشتی ہے۔

انادولو ایجنسی کے اسلان بالسی نے کہا، "ہندوستانی قبضے میں کشمیر کے بارے میں ایک بہت مفید سیشن تھا۔ ہم نے ڈاکٹر غلام نبی فائی اور ڈاکٹر ولید رسول کی مفید باتیں سنیں اور سمجھیں ۔

اس موقع پر موجود دیگر افراد میں ڈاکٹر مبین شاہ، ممتاز عالمی کشمیری ڈائاسپورا رہنما، ترگے ایورن ، ترک مصنف، شاعر اور نغمہ نگار شامل تھے۔

 

Read Previous

ترکی ایک جمہوریہ ملک ہے اور ہمیشہ ایسا ہی رہے گا، صدر ایردوان

Read Next

ترکی اور آذربائیجان اسپیس ٹیکنالوجی پر مل کے کام کریں گے،ترک وزیرصنعت

Leave a Reply