turky-urdu-logo

ترک اداکار انگین التان کے ہیرو سے فراڈ کرنیوالے ملزم کاشف کی ضمانت منظور

ارطغرل غازی کے ہیرو اور ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر نے ضمانت کرالی۔

ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس نے چند روز قبل جعل سازی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔
ترک اداکار نے جعل سازی کرنے پر کاشف ضمیر کے خلاف آئی جی پنجاب کو شکایت کی تھی جس پر پولیس نے ایکشن لیا۔

گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تاہم اب ملزم نے ضمانت کرالی ہے۔

عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔

ملزم کاشف ضمیر کی کارپر جعلی نمبرپلیٹ اورریوالونگ لائٹ لگانے، اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔

Read Previous

دفاعی صنعت کا سفارت کاری اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے؛ ترک وزیر اسماعیل دمیر

Read Next

واٹس ایپ انتظامیہ نے ایپ کو محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

Leave a Reply