کارابوک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فاطح قرشِک اور اُن کے وفد نے کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ڈاکٹر جمال سانگو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار بھی موجود تھے۔ملاقات میں ترکی اور پاکستان کی جامعات کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے، ترکیہ میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے امور اور کارابوک یونیورسٹی کی بین الاقوامی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعاون کو وسعت دینے کی ایک اہم کڑی قرار دی گئی۔


