turky-urdu-logo

15 جولائی کادن ترک تاریخ کا اہم باب ہے جسے قوم ہمیشہ فخر سے یاد رکھے گی، علی شاہین

ترکیہ کے شہر غازی اینتپ  میں 15 جولائی یوم  جمہوریہ و یکجہتی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں ترک پارلیمنٹ کے رکن اور پاک ترک فرینڈ شپ کے چئیر مین علی شاہین نے تقریب میں مہمان خصوصی  کے طور پر شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی شاہین کا کہنا تھا کہ 15 جولائی کادن ترک تاریخ   کا اہم باب ہے جسے قوم ہمیشہ  فخر سے یاد رکھے گی

انہوں نے نوجوان شہریوں سے مخاطب  کرتے ہوئے کہا جس  جذبے سے ہم نے اس بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا آئندہ بھی ملک دشمن عناصر کو شکست دیتے رہیں گے

16 جولائی ناکام فوجی بغاوت

ترکیہ ميں پندرہ جولائی سن 2016 کے روز ملکی فوج کے چند دھڑوں نے ايردوان کا تختہ الٹنے کے ليے ٹينکوں، جنگی طياروں اور ہيلی کاپٹروں کی مدد سے چڑھائی کر دی۔ نتيجتاً استنبول، انقرہ اور مرماريس ميں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ صدر ايردوان اس وقت مرماريس ميں چھٹيوں پر تھے اور وہ حملوں ميں بس بال بال بچ نکلے۔ جنگی طياروں نے ملکی پارليمان کی عمارت سميت ديگر مقامات پر بمباری بھی کی۔ صدر رجب طيب ايردوان نے اس ناکام بغاوت کا ذمہ دار دہشتگرد تنظیم فیٹو کو ٹھہرایا۔

دہشت گرد تنظیم فیٹو کی ناکام بغاوت کی کوشش کی رات، ترک قوم نے تاریخ میں مزاحمت کی ایک منفرد مثال پیش کرتے ہوئے، ایک بار پھر ملک میں آزادی کی شمع روشن کردی۔

اس رات، اہم شاہراہیں، پلوں، چوراہوں، شہروں اور پبلک مقامات اور ترکیہ کی قومی اسمبلی پر F-16 طیاروں کی بمباری کے  موقع پر  صدر رجب طیب ایردوان  نے  ایک ٹیلی ویژن چینل کے ذریعے قوم کو  سڑکوں، گلیوں اور چوراہوں پر نکلنے  اور بغاوت کو ناکام بنانے کی دعوت دی

صدر کی اس اپیل پر ترک قوم جوق در جوق سڑکوں اور چوراہوں پر نکل آئے اور سب نے مل کر بغاوت کے سازشی عناصر کے خلاف مزاحمت کی۔

Read Previous

بائیڈن کا دورہ سعودی عرب، سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقات

Read Next

امریکہ:ہیلی کاپٹر گرنے سے 14 نیوی اہلکارہلاک ہوگئے

Leave a Reply