
پاک نیوی نے پہلا لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ ایمبریئر اپنے فلیٹ میں شامل کردیا۔
دوانجن پر مشتمل نیا جیٹ طیارہ جدیدبرازیلین ایمبرئیر جیٹ ایئر کرافٹ کی ایک قسم ہے جو عالمی سطح پر فضائی آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں۔پاک بحریہ اس نوع کے مزید دو جہازفضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔
یہ طیارے سمندر پرفضائی آپریشنز کرنے کے لیے جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ اس طیارے پر ابھی موڈیفیکیشن کاکام ہونا باقی ہے ہے۔
اس طیارے پر ریڈار، ویپنز اور دیگر سسٹمز کی انسٹالیشن کے لے پہلے ہی اٹالین کمپنی لیونارڈو کا انتخاب کیا جاچکا ۔
یہ کمپنی اس پسنجر طیارے کو میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ میں بدلنے کا کام سرانجام دیگی۔
اس مرحلے کے بعد اس طیارے کو سی سلطان کا نام دیا جائیگا۔
یاد رہے کہ پاک نیوی پہلے ہی محدود میری ٹائم پٹرولنگ کے لیے ATR-72طیارے استعمال کررہی ہے جن کو جرمن کمپنی سے میری ٹائم رول کے لیے کنورٹ کروایا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔