turky-urdu-logo

پاکستانی سفارتخانے انقرہ میں قائدِ اعظم ڈے پر "مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد”، جیتنے والوں میں”جناح ینگ رائٹر ایوارڈ” تقسیم کیا گیا

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بانیِ پاکستان "قائدِاعظم محمد علی جناحؒ” کے یومِ پیدائش پر "قائدِ اعظم ینگ رائٹرز ایوارڈز” مقابلے کا انعقاد کیا گیا، اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اِن مقابلوں میں ترکیہ کے "سینئیر ہائی اسکول” طلباء نے حصہ لیا۔ مضمون کا عنوان "دلکش مناظر اور تعمیراتی عجوبے: پاکستان اور ترکیہ کی خوبصورتی کا سفر” تھا۔ جیتنے والے طلباء میں "سلطان ایہان ” نے پہلی، زینب جرن نے دوسری، عبدالہادی شاہین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقسیمِ انعامات کی تقریب میں ترکیہ کی نائب وزیر برائےتعلیم، محترمہ سیلیل ایرن اوکتن اور پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے شرکت کی۔

Read Previous

روس جانے والا آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ

Read Next

پاکستان کی معروف جامعہ نے "ترکی زبان”کے کورس میں داخلے کی مدت بڑھا دی

Leave a Reply