turky-urdu-logo

جاز اورترک سیل نے پاکستان میں BiP میسنجر لانچ کر دیا

دنیا بھر میں ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے معروف آپریٹر ویون نے اپنے ڈیجیٹل آپریٹر جاز کے ذریعے پورے پاکستان میں تیزرفتار مواصلاتی پلیٹ فارم ’ BiP‘لانچ کردیا ہے۔

جاز اور ترک سیل کے مابین معاہدہ کے بعد BiP کی ڈویلپرز، پیغام رسانی،کالز اور شیئرنگ سروس کو پاکستان کے 18کروڑ 80 لاکھ موبائل فون صارفین کے لیے پیش کیاجائے گا۔

دنیا کے 192 ممالک میں پہلے سے ہی استعمال ہونے والی ایپ’BiP ‘ایک مفت اور تیزرفتار مواصلاتی ایپ ہے جو محفوظ پیغام رسانی، اعلیٰ معیار کی آواز اور ویڈیو کالز، خفیہ پیغامات، مختلف زبانوں کا فوری ترجمہ کے ساتھ ساتھ کھانے پینے، کھیل، تفریح اور فیشن کی معلومات بھی پیش کرتی ہے۔پاکستان میں BiP سروس کو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

پاکستانی موبائل فون صارفین اپنے پلے اسٹور کے ذریعے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ویون گروپ کے سی ای او کان ترزی اوگلو(Kaan Terzioglu) نے کہا کہ ،’’پیغام رسانی ایک سٹریٹجک ایپلی کیشن ہے جو ہمارے ڈیجیٹل آپریٹر کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ۔

BiP ایک بہترین سروس ہے جو پہلے ہی دنیا کے مختلف حصوں میں خود کو منوا چکی ہے اورجاز کی طرف سے پاکستان میں اسے لانچ کرنے سے صارفین اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم دونوں کا فائدہ ہوگا۔

ترک سیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مرات ایرکان(Murat Erkan) نے کہا کہ،ڈیجیٹل سروسز کو بڑھانا ترک سیل کی ترقی کا ایک اہم جزو ہے کیونکہ ہم اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہم شراکت داری کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں BiP کو وسعت دینے کے لیے ہم جازکے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔ترکیہ کی جانب سے ویلیوایڈڈ ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جاز کے ساتھ یہ شراکت داری اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان میں BiP کا استعمال بڑھنے کے بعد ہم اس پارٹنرشپ کے ماڈل کو ویون کے دوسرے ممالک تک وسعت دینے کی کوشش کریں گے ۔

Read Previous

فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان بائیسویں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ 18 دسمبر کو ہوگا

Read Next

صدر ایردوان کی فیفا ورلڈ کپ 2022 کی اختتامی تقریب میں شرکت

Leave a Reply