turky-urdu-logo

ترکیہ سے آنے والے عمرہ زائرین پر عائد کورونا پابندیاں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا

سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ترکیہ سے  آنے والے عمرہ زائرین پر عائد کورونا کی پابندیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ عمرہ اور مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کو دی جانے والی سہولتوں کا حصہ ہے۔

سعودی وزیر حج نے ترکیہ کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر علی ارباش سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر انقرہ میں متعین سعودی ناظم الامور محمد الحربی، استنبول میں سعودی عرب کے قائم مقام قونصل جنرل احمد عقیل اور وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار موجود تھے۔

سعودی وزیر حج نے بتایا کہ ترکیہ سے آنے والے عمرہ زائرین کو عمر کی پابندی سے استثنی دیا گیا ہے۔ عمرہ زائرین کی تعداد پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کسی بھی ویزے پر آنے والوں کو عمرے کا موقع دیا جائے گا۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اس کی حکومت اسلام اور اس کے پیرو کاروں کی خدمت کی پالیسی پر گامزن ہے اور رہے گی۔

عمرے کےلیے مملکت آنے کے سلسلے میں ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔

Read Previous

مسئلہِ کشمیر و فلسطین کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستانی وزیر خارجہ

Read Next

سامسن ترک صدی پر اپنا نشان چھوڑنے کے لیے تیار ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply