آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،، آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔
پاکستان میں امن و استحکام کی دعا کی گئی،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا،، کرونا روک تھام میں سول انتظامیہ کو فراہم کی جانے والی مدد کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا عوام کی سلامتی، حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،، پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہر اقدام کرے گی،، آرمی چیف نے شہدا پاکستان کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا عید پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔
یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا وقت آ گیا۔
