turky-urdu-logo

روسی صدر کے لئے امریکی صدر کا لہجہ کسی ملک کے سربراہ کو زیب نہیں دیتا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولاد میر پیوٹن کے لئے امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جو لہجہ اختیار کیا ہے وہ کسی بھی ملک کے سربراہ کو زیب نہیں دیتا۔ روس جیسے ملک کے صدر کے لئے نامناسب اور غیر سفارتی زبان استعمال کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔

نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کا کسی دوسرے ملک کے سربراہ کو قاتل کہنا بالکل درست عمل نہیں ہے۔ روسی صدر نے امریکی صدر کو بہترین الفاظ میں جواب دے دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ایردوان نے کہا کہ یورپین یونین کی طرف سے ترکی پر پابندیوں کا بڑا چرچا کیا جا رہا تھا اور مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں لیکن یہ تمام جھوٹ اور غلط ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین کی صدر اُرسلا وون دیر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ ترکی نے مشرقی بحیرہ روم پر اپنے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترکی یورپین یونین کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے کسٹمز یونین کے معاہدے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یورپ جلد ہی اس معاہدے کو حتمی شکل دے گا۔

Read Previous

یو اے ای کی اسرائیلی وزیراعظم کو الیکشن جیتنے کے لئے کندھا دینے سے معذرت

Read Next

اسرائیلی فوج کی فلسطینی مسلمانوں کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ، ایک فلسطینی شہید

Leave a Reply