turky-urdu-logo

استنبول سیکیورٹی فورم: ترک وزیر خارجہ  کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

ترک وزیر خارجہ  میلوت چاوش اوغلو نے ترک ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے زیر اہتمام استنبول سیکیورٹی فورم سے خطاب کیا اور کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے  سے لڑنے میں عالمی برادری کا واحد قابل اعتماد  اور حقیقی شراکت دار ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا  کہ ہمارے اتحادی ممالک دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی تمام حرکات ہمارے لیے مایوس کن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹران اٹلانٹک سیکیورٹی میں ترکیہ کا تعاون  نیٹو اتحاد میں سب سےآگے اور بہت اہم ہے۔بہت سے تنازعات  اور بحران ترکیہ کے اردگرد ہی  دیکھے جاتے ہیں جو ترکیہ کی ساخت کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ سیکیورٹی کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہے۔ اوریہ کسی بھی امتیاز سے بالاتر ہوتی ہے اور اس کو جامع طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی ملک کی سیکیورٹی تین عناصر مضبوط، روک تھام اور لچکدار جیسے عناصر  پر مشتمل ہوتی ہے ۔ جب مضبوط سیکورٹی فورسز اور ایک لچکدار معاشرہ موثر انتظام کے ساتھ اکٹھا ہوتا ہے تو کامیابی بھی ساتھ آتی ہے۔ اسی لیے ترکیہ  نے دفاعی صنعت کو ترجیحی شعبوں میں سے ایک کے طور پر اپنایا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکیہ ہمیشہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ لیکن جو اتحادی  دہشت گرد تنظیم   کی حمایت کرتے ہیں  اور ہمیں ان پر نہ پابندیاں لگانے کے لیے باور کرتے رہتے ہیں  ، یہ ایک ان ممالک کی جانب سے مایوس کن ہے۔

Read Previous

ترکیہ ہمارے عہد میں ترقی کے نئے سفر کو طے کر رہا ہے ، صدر ایردوان

Read Next

فلسطینی سکالرز دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئے

Leave a Reply