turky-urdu-logo

دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں ترکیہ نے پوری دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے،فخر الدین آلتون

استنبول میں ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے زیر اہتمام استنبول سیکیورٹی  فورم کا انعقاد کیا گیا ۔ ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر  فخر الدین آلتون نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترکیہ نے دہشت گردی کو آج کی دنیا میں سب سے اہم سیکورٹی خطرات کے طور پر نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں نہ  صرف کسی ملک یا اس کے شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے بلکہ وہ پوری انسانیت کو نشانہ بناتے ہیں۔ "دہشت گرد تنظیموں کے حملے زبان، مذہب، نسل یا جغرافیہ سے قطع نظر تمام انسانیت کی طرف ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کو روکنے، اس کے خلاف  لڑنے اور اس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک مضبوط موقف اپنانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ نے پوری دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے ۔ ترکیہ خطے اور عالمی سطح پر امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی قومی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے  ترکیہ نے نہ صرف  دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے بلکہ  دہشت گرد تنظیموں کا موثر طریقے سے مقابلہ بھی کیا ہے ہم نے پی کے کے، داعش،اور فیٹو  کی دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے کو تباہ بھی کیا ہے

ترکیہ آخری دم تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا

خیال رہے کہ استنبول میں  یہ فورم پہلی بار منعقد کیا گیا ہے جس میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، ماہرین، صحافیوں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کو اکٹھا کیا جائے گا جو علاقائی اور عالمی طاقتوں کے سیکیورٹی پالیسیوں  حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے والی اس دو روزہ تقریب میں پینلز اور گول میزوں میں، شرکاء سیکورٹی کو یقینی بنانے کے طریقوں اور ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کریں گے جن کے لیے عالمی سطح پر  ردعمل کی ضرورت ہے

 

Read Previous

پاک ترک تجارتی معاہدہ (TGA) کے فوری اطلاق کا اعلان

Read Next

ترکیہ ہمارے عہد میں ترقی کے نئے سفر کو طے کر رہا ہے ، صدر ایردوان

Leave a Reply