turky-urdu-logo

استنبول میں عراق میں مارے جانے والے ترک فوجیوں کی یاد اور فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی

ہزاروں لوگ پیر کو "ہمارے شہداء کے لیے رحمت، فلسطین کی حمایت، اسرائیل پر لعنت” کے عنوان سے صبح کی نماز کے  بعد ترکیہ کی این جی او ٹی یو جی وی اے اور نیشنل ول پلیٹ فارم کے زیر اہتمام ایک جلوس میں شامل ہونے کے لیے جمع ہوئے۔

تقریب میں 308 غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے شرکت کی۔

آیا صوفیہ مسجد، ایمینو نیو مسجد، سلطان احمد مسجد اور سلیمانی مسجد میں صبح کی نماز کے بعد شرکاء نے مسجد کے صحن میں ریلی نکالی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لیے دعا کی۔

نماز کے بعد آیا صوفیہ اسکوائر میں جمع ہونے والے شرکاء نے  شہید کبھی نہیں مرتے، وطن تقسیم نہیں ہوگا، غداروں اور انکے ساتھیوں کا احتساب ہوگا، قاتل اسرائیل کا احتساب ہوگا،قاتل اسرائیل، نکلو جیسے نعرے لگائے۔

نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر، ترک پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور علم کی ترسیل کے لیے فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر اور ٹی یو جی وی اے کے اعلیٰ مشاورتی بورڈ کے رکن شرکاء میں شامل تھے۔

شمالی عراق میں کلاؤ لاک آپریشن زون میں ہلاک ہونے والے 12 ترک فوجیوں اور غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بھی دعا کی گئی۔

Read Previous

ترکیہ 2024 میں اخلاقی اور موثر خارجہ پالیسی کو برقرار رکھے گا، وزیر خارجہ حاقان فیدان

Read Next

ترکیہ کے 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا

Leave a Reply