turky-urdu-logo

امریکہ: استنبول کو سیاحت کے لیے 2022 کے بہترین مقام کے ایوارڈ سے نوازا گیا

امریکہ میں،استنبول کو سیاحت کے لیے 2022 کے بہترین مقام کے ایوارڈ سے نوازا گیا

گلوبل ٹریولر میگزین کے زیر اہتمام "بیسٹ لیزر لائف اسٹائل ایوارڈز” کے دائرہ کار میں  امریکہ میں سفر اور سیاحت کے معروف میگزین نے  استنبول کو "2022 میں سیاحت کے لیے بہترین  مقام کے ” کے طور پر منتخب کیا ہے۔

نیویارک کے مشہور لوٹوس کلب میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں استنبول کو سب سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ "یورپ کی بہترین منزل” کے طور پر منتخب کیا گیا، لزبن نے دوسرا اور کراکو نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

امریکی میگزین، جو زیادہ آمدنی والے طبقے میں حاضا مشہور ہے اور بڑی ایئر لائن کمپنیوں کے لاؤنج سیکشنز کی زینت بنتا ہے، پرنٹ اور ڈیجیٹل میگزین کی صورت میں لاکھوں قارئین تک پہنچتا ہے

"2022 لیزر لائف اسٹائل ایوارڈز” کی تقریب میں، جو ہر سال منعقد کی جاتی ہے، IGA استنبول ہوائی اڈے کو "بہترین ٹرانزٹ ایئرپورٹ” اور "بہترین فیملی فرینڈلی بین الاقوامی ہوائی اڈے” کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

Read Previous

آذربائیجان کے وزیر دفاع فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے

Read Next

یورپی کوالیفائرز کے لیے ترک کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

Leave a Reply